شوبز
فہد مصطفیٰ کا ماہرہ خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا عندیہ
لاہور: پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے سپر اسٹار ماہرہ خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ کے گانے کا کلپ شیئر کیا اور ماہرہ خان کو ٹیگ کیا۔
فہد مصطفیٰ نے پوسٹ پر سوال کیا ’پھر کچھ ہو جائے ایسا‘ اور آنکھ مارنے والا ایموجی شامل کیا۔
ماہرہ خان نے کمنٹس میں پوچھا ’کسی ڈرامے میں گانا؟ یا کسی فلم میں ڈرامہ؟ یا پھر دونوں؟ مس یو‘۔
یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی جوڑی 2022ء کی فلم ‘قائدِ اعظم زندہ باد’ میں نظر آئی تھی۔