کھیل وکھلاڑی

پاک انگلینڈ سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونیوالی تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جو پہلے کراچی میں شیڈول تھا اب اُسے ملتان منتقل کردیا گیا ہے یہ میچ اِن ہی تاریخوں میں یعنی 15 سے 19 اکتوبر تک اب ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

اسی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی بھی ملتان ہی کرے گا جو 7 سے 11 اکتوبر تک ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبرتک کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ سوالات اٹھ گئے

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے ملتان میں شیڈول رکھا گیا ہے۔

نظر ثانی شدہ شیڈول:

7 تا 11 اکتوبر۔پہلا ٹیسٹ ملتان۔

15 تا 19 اکتوبر۔ دوسرا ٹیسٹ۔ ملتان۔

24 تا 28 اکتوبر۔ تیسرا ٹیسٹ۔ راولپنڈی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button