شوبز

’شیطان نے مجھے برہنہ کر دیا تھا‘، ثناء خان ماضی کو یاد کرکے رو پڑیں

ممبئی: اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پتہ نہیں چلا کہ شیطان نے انہیں ننگا کردیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوبز میں جسم کے ننگے پن کو آزادی اور جدت سمجھنے لگی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں آہستہ آہستہ ان کے لباس بدلتے چلے گئے اور انہیں پتا ہی نہیں چلا کہ کب انہوں نے اپنی سادگی کھو دی۔

ثناء خان نے روتے ہوئے بتایا کہ بگ باس کے بعد انہوں نے قرآن کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا اور پھر ان کی زندگی میں ایک بہت بڑا بدلاؤ آیا۔

 

ثناء خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر ان کے لیے ایک نعمت ہیں اور ان کے بغیر ان کی زندگی کا سفر اتنا آسان نہ ہوتا۔

ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور  اگلے برس مفتی انس سید سے شادی کی تھی، گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button