کھیل وکھلاڑی
پہلا ٹی20؛ پاکستان اور جنوبی افریقا آج مدمقابل آئیں گے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
گرین شرٹس مختصر فارمیٹ میں سنہری دور واپس لانے کے خواہاں ہیں، پروٹیز سے میچز میں بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز فتوحات کا قحط ختم کرنے کی کوشش ہوگی۔
کپتان محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوگی، اوپنر صائم ایوب اور اسپنر سفیان مقیم بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کو اپنے زیادہ تر آل فارمیٹ اسٹارز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، قیادت ہینرچ کلاسین کے کے سپرد ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقا کیخلاف سیریز؛ قومی اسکواڈ ڈربن پہنچ گیا
رواں برس صرف 2 باہمی ٹی20 سیریز جیتیں، وہ بھی آئرلینڈ اور زمبابوے کے خلاف رہیں، دونوں ٹیموں کیخلاف گرین شرٹس کو ایک ایک میچ میں ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔