کھیل وکھلاڑی

شاہین آفریدی نے ٹی20 کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کیلئے 100 وکٹیں لینے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا کیخلاف ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ لیکر اپنے سُسر شاہد آفریدی کا 97 ٹی20 انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا، بعدازاں مزید 2 وکٹیں لیکر انہوں نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔

اس میچ میں شاہین آفریدی نے راسی وین ڈیر ڈوسن، ڈیوڈ ملر اور نقبایومزی پیٹر کی وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: داماد، سُسر کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور

ٹی20 میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی:

پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹیں حاصل کرنے ریکارڈ حارث رؤف کے نام ہے انہوں نے 75 اننگز میں 110 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، فہرست میں دوسرے نمبر پر شاداب خان موجود ہیں جنہوں نے 96 اننگز میں 107 وکٹیں لی ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی

ایلیٹ فہرست میں تیسرے نمبر پر شاہد آفریدی موجود ہیں جنہوں نے 73 اننگز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر انکے داماد شاہین آفریدی موجود ہیں جو 96 اننگز میں 97 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور اپنے سُسر کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

اس فہرست میں پانچواں نمبر سعید اجمل کا ہے جنہوں نے 63 اننگز میں 85 ٹی20 انٹرنیشنلز وکٹیں لے رکھی ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button