کھیل وکھلاڑی

پہلا ٹی20؛ میچ سے قبل کون سا کھلاڑی ٹیم بس سے محروم ہوگیا تھا؟

پاکستان کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں 4 وکٹیں لینے والے جارج لنڈے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اہم معرکے سے قبل بس سے محروم ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک غیر معمولی واقعہ کی وجہ سے ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کیلئے نکل چکی تھی اور میں جب 15 منٹ تاخیر سے نیچے آیا تو بس کو جاتے ہوئے دیکھا، جس نے ایک لمحے مجھے پریشان کردیا تھا۔

جارج لنڈے نے بتایا کہ کسی وجہ سے، میرا فون اصل وقت سے 15 منٹ پیچھے چل رہا تھا اور ٹیم مینجمنٹ  نے 4 بجے بس میں سوار ہونے کا کہا تھا، آئندہ کبھی ایسی غلطی نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی

کرکٹر نے بتایا کہ ٹیم انتظامیہ کی مدد سے اسٹیڈیم پہنچنے کا راستہ تلاس کیا اور وہاں خوش قسمتی سے ایک اہلکار نے میرے ساتھ تعاون کیا اور ٹیم بس تک لے گیا۔

خیال رہے کہ جارج لنڈے نے اس میچ میں 24 گیندوں پر 48 اور پھر بالنگ میں 4 اوورز میں 21 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں اور یوں افریقی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے ٹی20 کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ جمعے کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button