بزنس

چینی سرمایہ کاروں کی سندھ میں توانائی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دل چسپی

کراچی:چینی سرمایہ کاروں نے سندھ میں توانائی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیر توانائی ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے انرجی ڈپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔ اس مقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سرمایہ کاری اور ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر توانائی نے اس موقع پر چینی وفد کو انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انرجی سیکٹر میں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ تھرکول فیلڈ ور متبادل توانائی کے سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے جس کیلئے سرمایہ کاروں کو سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکناً تعاون، ڈاکومینیٹشن میں معاونت اور زمین کے حوالے سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر چینی وفد کو تھر کول فیلڈ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں 185 بلین ٹن کوئلہ کے ذخائر موجد ہیں۔ تھرکول فیلڈ کراچی سے 395 کلومیٹر کے فاصے پر واقع ہے اور 9100 کلومیٹر پر محیط ہے۔  اس فیلڈ میں 175 بلین ٹن کے ذخائرموجود ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تھرکول فیلڈ میں 12 بلاک ایسے ہیں جوکہ ڈویلپ ہیں جن کا رقبہ 1235 اسکوائر کلومیٹر ہے۔ ہر بلاک میں 2 سے 5 ٹن کوئلہ کے ذخائر ہیں۔ ہر بلاک میں 4 سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی 30 سال تک پیدا کرنے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔

وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ چینی اور پاکستانی حکومتوں اور عوام کے درمیان مضبوط روابط موجود ہیں۔ انھوں نے چینی وفد کو پیشکش کی کہ اگر سولر پینل کے حوالے سے صوبہ سندھ میں مینوفیکچرنگ کی جائے تو سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو پوری سپورٹ کرے گی۔ سولر سیکٹر میں بھرپور مواقع موجود ہیں۔

چینی سرمایہ کاروں نے انرجی سیکٹر کی مختلف فیلڈ میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ چینی وفد میں ونڈ پاور کے وانگ زن (Wang Xin) سولر انرجی کمپنیز کے زو زھنگینگ (Xo Zhingang) سمیت دیگر سرمایہ کار بھی شامل تھے۔

سیکٹری محکمہ توانائی مصدق احمد خان، ایم ڈی تھرلو انرجی بورڈ طارق علی شاہ، ڈی جی کول مائنیز نسیم الغنی سہتو، سی او او سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی طفیل احمد کھوسو و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button