کھیل وکھلاڑی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا

لاہور /  اسلام آباد: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے ایک بار پھر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا، جو سطح سمندر سے 8849 میٹر بلند دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون جبکہ رواں سال 2023 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما ہیں۔

BARD فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ان کی اس مہم میں معاونت کرکے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا، نائلہ کیانی نے حال ہی میں سطح سمندر سے 8091 میٹر بلند دنیا کے 10 ویں بلند ترین پہاڑ اناپورنا I کو بھی سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی دو خواتین کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

نائلہ نے اس شاندار کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہاڑوں کی چوٹی پراپنے ملک کے پرچم کو تھامنے، اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ ایک طویل انتظار کے اس سنگ میل کو پورا کرکے وہ انتہائی پرجوش ہیں، جس کیلئے وہ کافی عرصہ سے منتظر تھیں،انہوں نے BARD فاؤنڈیشن کے تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button