تارکین وطن

کرپشن کا کسی نہ کسی سطح پر وجود رہا ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  سینئیر رہنمامیاں شعیب تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پوری دنیا میں کم و بیش ہر دور میں ہی کرپشن کا کسی نہ کسی سطح پر وجود رہا ہے۔کہیں اس کا تناسب زیادہ، کہیں کم تو کچھ ممالک میں انتہائی اوسط درجہ کی کرپشن ریکارڈ کی جاتی رہی۔

بین الاقوامی طور پر کرپشن  و بدعنوانی کے بنیادی عوامل میں ذرائع آمدن کی غیر  منصفانہ تقسیم، لالچ و  حوس کے علاوہ دیگر وجوہات میں شارٹ کٹ یا غیر حقیقی و غیر مناسب ذرائع کا استعمال کرتے  ہوئے مالی و مادی وسائل کے حصول کی کوشش ہے۔

یہ غیر حقیقی و ناجائز ذرائع آمدن رشوت، فراڈ و غبن، دھوکہ دہی، اختیارات کے ناجائز استعمال کے علاوہ چالاکی و عیاری سے کسی دوسرے کا پیسہ بٹورنے یا اس کی حق تلفی کے طور پرشمار کئے جاتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button