کھیل وکھلاڑی
فیفا ورلڈ کپ؛ فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
فرانس کی جانب سے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ 79 ویں منٹ میں رینڈل کولو موانی نے دوسرا گول اسکور کر کے برتری کو دُگنا کردیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہی
ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان چیمپئن شپ کے لیے حتمی میچ 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا اور مراکش کے درمیان میچ 17 دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔