کھیل وکھلاڑی
فخر زمان کو مکمل بحالی فٹنس کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار
لاہور: فخر زمان کو مکمل بحالی فٹنس کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار ہوں گے۔
جارح مزاج بیٹر ایشیا کپ میں سری لنکا کیخلاف فائنل میں زخمی ہوئے، انگلینڈ میں ری ہیب مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے آسٹریلیا پہنچے مگر نیدر لینڈز سے میچ کے دوران ایک بار پھر انجرڈ ہوگئے۔
لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کی فٹنس بحال کرنے کیلیے کام کیا جا رہا ہے، فخر نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وہ اب خود کو پہلے سے خاصے بہتر محسوس کررہے ہیں، ان کی کرکٹ میں واپسی کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔