تارکین وطن
ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں چلے ہوئے کارتوس جمع ہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماچوہدری بلال ورائک پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں چلے ہوئے کارتوس جمع ہیں۔
امپورٹڈحکومت کی شکل میں سیاسی، معاشی اور سماجی دہشت گردی مسلط کی ہے سٹیٹس کو کے محافظوں کا جینا مرنا یہاں نہیں یہ ملک پر بوجھ ہیں۔
حکمران جماعتیں ناکام، جاگیرداروں، وڈیروں، ظالم سرمایہ داروں اور مافیا سے نجات کے لیے عوام کردار ادا کریں۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پہلی بار وفاق میں حکومت میں آئی اورپونے چار سالہ دور میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
جس سے معیشت کے تمام شعبے بہتری کی جانب گامزن ہوئے جس کی دنیا معترف ہے۔