پاکستان

نامکمل پارلیمان کی طرح نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے قبول نہیں، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسکFebruary 11, 2025
facebooktwitterwhatsappmail

(فوٹو: فائل)

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نامکمل پارلیمان کی طرح نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے ناقابل قبول ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی بھی متنازع ہو گئی ہے۔ 2 سینئر ترین ججز اور اپوزیشن کے سینئر ارکان کی عدم موجودگی میں ججز کی تقرری غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی یکطرفہ  ہے، جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف تمام قانونی اور آئینی راستے اپنائیں گے۔ جیسے نامکمل پارلیمان، ویسے ہی نامکمل جوڈیشل کمیشن اس کے فیصلے قابل قبول نہیں۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدامات جعلی حکومت کا وتیرہ بن چکے ہیں۔ جعلی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی سلب کر لی ہے۔ وکلا برادری سے اپیل ہے کہ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف متحدہ جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تقرری کو متنازع بنا کر اعلیٰ عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اس غیر آئینی فیصلے کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button