تارکین وطن
عمران خان سیاسی کارکنوں کیلئے ایک ادارہ اورایک شجرسایہ دار ہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما چوہدری نیاز احمد تارڑ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ عمران خان کا سیاسی فلسفہ اورنظریہ انہیں اس بلندمقام تک لے آیا ہے جہاں بڑے بڑے قدآورسیاستدان بھی ان سے تعلق پرفخر کرتے ہیں۔
عمران خان کی صحبت اور سیاسی تربیت نے کئی سیاسی کارکنوں کی کایاپلٹ دی اورانہیں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچادیا۔ عمران خان اپنی ذات میں سیاسی کارکنوں کیلئے ایک ادارہ اورایک شجرسایہ دار ہیں۔
عمران خان ایک آئیڈیل معاشرے کے قیام اور طبقاتی نظام سے نجات کیلئے گرانقدرخدمات انجام دے رہے ہیں۔