پاکستان
برازیل کے سابق انٹیلی جنس چیف امریکا میں گرفتار

امریکا کی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے برازیل کے سابق انٹیلی جنس چیف الیگزینڈر راماگم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد ہیں۔
برازیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ الیگزینڈر راماگم کو امریکا میں حراست میں لیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق، انہیں امریکا کی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے گرفتار کیا ہے۔ برازیلی انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ راماگم پر صدر جیر بولسونارو کے ساتھ بغاوت کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔ انہوں نے ستمبر میں برازیل سے فرار ہونے کے بعد امریکا میں پناہ لی تھی۔ رماگم پر 2022 کے انتخابات میں بائیں بازو کے رہنما لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا کے خلاف سازش کرنے کا بھی الزام ہے۔



