پاکستان

ایران امریکا مذاکرات پر اہم پیش رفت

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے ایران امریکا مذاکرات کے معاملے پر بریفنگ دی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کے سرکاری دورے سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایران امریکا مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں آصف علی زرداری نے ایران امریکا مذاکرات کے دوران پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کی میزبانی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران خطے میں موجودہ سلامتی اور سفارتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو ایران امریکا مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر مکمل اعتماد میں لیتے ہوئے انہیں ڈائیلاگ کے مختلف مراحل اور ثالثی میں پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button