پاکستان
سندھ میں پیپلز بس سروس کا آغاز

سندھ حکومت نے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پیپلز بس سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر خواتین کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدرات صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کی، جس میں نئے روٹس کے اجرا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ سکھر تا شکارپور پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہم حکام نے شرکت کی اور عوام کی سہولت کے لیے بہترین اقدامات پر بات چیت کی۔




