پاکستان
مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کے لئے باردانہ دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ فراہم کیا جائے گا۔
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج ایک خصوصی اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے اہم اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت، رجسٹرڈ کاشتکاروں کو فی ایکڑ 10 بوری باردانہ دیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران، مریم نواز نے ہدایت کی کہ 3500 روپے فی من گندم کی خریداری فوری طور پر شروع کر دی جائے۔ اس کے علاوہ، کسان کارڈ ہولڈرز کے لئے گندم خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ کاشتکاروں کو 72 گھنٹوں کے اندر ادائیگی کی جائے گی۔




