پاکستان
ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کو تیار

ملک میں بارشوں کا ایک نیا طاقتور سسٹم داخل ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے 16 سے 19 اپریل کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔
اسلام آباد: محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے 16 سے 19 اپریل کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ملک میں بارشوں کا ایک اور طاقتور سسٹم داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر شدید ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور صوابی سمیت مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کی توقع ہے۔




