پاکستان

پاکستان میں کاروباری شخصیات کے لیے الگ پاسپورٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں کاروباری شخصیات کے لیے الگ پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دینا ہے.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کاروباری شخصیات کے لیے الگ پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بزنس کمیونٹی کو مضبوط بنانے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت کو بزنس دوست ماحول فراہم کرنا ہوگا اور پرانی سوچ سے باہر نکلنا ہوگا۔ الگ پاسپورٹ کے ذریعے نہ صرف بزنس مین کی اہمیت کا اندازہ ہوگا بلکہ اس کے ساتھ مکمل ڈیٹا بھی موجود ہوگا تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کی کاروباری حیثیت کو اجاگر کیا جا سکے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button