پاکستان
ایرانی شہریوں کا پاکستان کے عوام سے شکریہ

تہران میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران ایرانی شہریوں نے پاکستانی عوام کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
تہران میں ایک حالیہ ریلی کے دوران ایرانی شہریوں نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حمایت اور یکجہتی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ریلی میں شریک افراد نے کہا کہ پاکستان میں نکالی جانے والی ریلیاں اور وہاں سے ملنے والی حمایت ان کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے جذباتی انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی اس محبت اور مخلصانہ حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ پاکستانی عوام کا یہ محبت بھرا پیغام ان کے دلوں میں بسا رہے گا۔




