نادرا کا پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام

نادرا نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں خدمات کی معطلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جدہ میں عملے کی تعداد بڑھا کر سروسز کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
اسلام آباد (16 اپریل 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق، سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی ہدایات کی روشنی میں حج سیزن 2026 کے دوران نادرا آفس مدینہ منورہ میں 12 اپریل 2026 سے خدمات کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، جو سیزن کے مکمل ہونے پر دوبارہ بحال کی جائیں گی۔ مزید یہ کہ نادرا نے متبادل انتظام کے طور پر جدہ میں رجسٹریشن سینٹر میں عملے کی تعداد بڑھا دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہری خدمات سے استفادہ کر سکیں۔ نادرا نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے رابطہ کریں۔




