پاکستان
وکلا کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے حق میں احتجاج

اسلام آباد میں 400 سے زائد وکلاء نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی حمایت میں مشترکہ محاذ قائم کر لیا ہے۔ قرارداد حکومت اور جیل انتظامیہ سے اہم مطالبات پیش کرتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار اور بار کونسل کے 400 سے زائد وکلا میدان میں آگئے ہیں اور ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے حق میں قرارداد جمع کرائی ہے۔ وکلا کے نمائندگان نے اسلام آباد بار میں ایک قرارداد پیش کی، جس میں حکومت اور جیل انتظامیہ سے چار اہم مطالبات کیے گئے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزا معطلی کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں اور وکلا کا ایک خصوصی وفد اڈیالہ جیل کا دورہ کرے تاکہ دونوں وکلا کو فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ کیا جاسکے۔




