پاکستان
ٹیکسلا میں تین افراد کا قتل

راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں پسند کی شادی کے تنازعے پر تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا ہے۔
راولپنڈی کے ٹیکسلا میں پسند کی شادی کے معاملے پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ خوفناک واقعہ محلہ مکران میں پیش آیا جہاں ملزم نجیب اللہ نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور پھر تیز دھار آلے کی مدد سے مقتولین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولین کی شناخت سمیہ گل، دانش اکرم اور شہلا کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انسپکٹر جنرل پنجاب نے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ملزم نجیب اللہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔




