پاکستان
پاکستان میں موبائل فونز پر ٹیکس میں اضافہ

پاکستان میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح 54 فیصد تک جا پہنچی ہے، جس میں مہنگے فونز پر ساڑھے 11 ہزار روپے کا ودہولڈنگ ٹیکس شامل ہے۔
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح 54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ مہنگے موبائل فونز پر ساڑھے 11 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ ٹیکس پالیسی آفس کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موبائل فونز پر اس وقت 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (GST) عائد ہے اور ساتھ ہی رعایتی انکم ٹیکس بھی شامل ہے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ درآمدی فونز پر ٹیکس کی شرح ان کی اصل قیمت کے نصف سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔




