پنجاب میں سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک پراجیکٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت ملازمین آسان اقساط پر برقی بائیکس حاصل کر سکیں گے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی ای بائیک پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ملازمین کو آسان اقساط پر برقی بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جن میں اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، اور شیخوپورہ شامل ہیں۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں ماہ 100 الیکٹرک بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی، جبکہ جون تک ان کی مجموعی تعداد 714 ہو جائے گی۔




