پاکستان
کراچی: پولیس مقابلے میں اہلکار شہید

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار خادم شہید ہو گئے جبکہ ایک اور اہلکار زخمی ہوا۔ ڈاکو جائے واقعے سے فرار ہو گئے۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نہر کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار خادم شہید اور طفیل زخمی ہو گئے۔ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی نے بتایا کہ زخمی اہلکار کا بیان لیا گیا ہے، جنہوں نے تصدیق کی کہ دو مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا گیا۔



