پاکستان
گوگل کا پاکستانی طلبا کے لیے سرٹیفکیشن کورسز

گوگل نے پاکستانی طلبا کے لیے مفت سرٹیفکیشن کورسز کا اعلان کیا ہے، جس میں سائبر سیکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور بزنس انٹیلی جنس شامل ہیں۔
لاہور: گوگل نے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی طلبا کو مفت گوگل سرٹیفکیشن کورسز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کی فیس 400 سے 1000 ڈالر تک ہوتی ہے۔ یہ کورسز سائبر سیکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور بزنس انٹیلی جنس جیسے اہم شعبوں میں 3 سے 6 ماہ کے دورانیے کے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس میں صوبے کے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تاریخی فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں پنجاب کے 166 سرکاری کالجوں میں جدید آئی ٹی لیبز کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔




