پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان

وائٹ ہاؤس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
اسلام آباد: وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اسلام آباد میں ہونے والے ‘اسلام آباد ٹاکس’ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے کیا جا رہا ہے۔
امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔ یہ وہی ٹیم ہے جس نے قبل ازیں مذاکرات کے پہلے مرحلے میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کا مقصد خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔




