پاکستان

ایم ڈی کیٹ امتحان کی نئی تاریخ

ایم ڈی کیٹ کا امتحان ایف ایس سی اور اے لیول کے بعد لیا جائے گا۔ اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات 8 جون کو ختم ہونے والے کیمبرج سسٹم کے امتحانات کے فوری بعد ہوں گے۔

اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ کا امتحان جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ امتحانات ایف ایس سی اور اے لیول کے امتحانات کے فوری بعد منعقد کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش ملانی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وزارت صحت کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پی ایم ڈی سی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمبرج سسٹم کے تحت امتحانات 8 جون کو ختم ہوں گے۔ تمام طلبا کو یہ جان کر اطمینان ہوگا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات اس تاریخ کے بعد ہی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button