آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کی تازہ صورت حال

امریکی صدر کی ہدایت پر آبنائے ہرمز میں فوجی ناکہ بندی جاری ہے، جس کی وجہ سے خلیجی خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 15 سے زائد جنگی جہاز تعینات کیے گئے ہیں.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی ناکہ بندی جاری ہے، جس کی وجہ سے خلیجی خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، اس آپریشن کی حمایت کے لئے 15 سے زائد امریکی جنگی جہاز تعینات کئے گئے ہیں۔ خلیج فارس، خلیج عمان اور بحیرہ عرب کے کچھ حصوں میں پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ برطانوی میری ٹائم حکام نے بتایا کہ ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کے لئے سمندری رسائی بھی محدود کر دی گئی ہے۔ اس ناکہ بندی کے باعث بحری آمد و رفت بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے، جیسا کہ میرین ٹریفک کی اطلاعات میں 2 آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے قریب پہنچ کر واپس مڑ گئے ہیں۔




