علی بابا گروپ کی پاکستان میں انٹری

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا گروپ کو ایس ای سی پی کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کرنے کے لئے لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستانی ای کامرس مارکیٹ میں بڑی تبدیلیاں لائے گا۔
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا گروپ کو پاکستان میں کاروبار کے لیے لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے علی بابا کو ٹیک کونان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس فراہم کیا ہے۔ اس کے تحت کوکوٹیک پاکستان میں بائے ناؤ، پے لیٹر جیسی جدید خدمات فراہم کرے گی۔ اس سے پاکستانی صارفین ای کامرس مارکیٹ سے قسطوں پر اشیاء خرید سکے گے۔ علی بابا گروپ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین کبیر سدھو نے اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑی صارف مارکیٹ اور ڈیجیٹل عالمی سرمایہ کاروں کے لئے نمایاں مواقع موجود ہیں۔


