پاکستان
اسلام آباد معاہدے کی حقیقت کا انکشاف
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھی۔ مذاکرات کے دوران امریکی مطالبات میں تبدیلی نے معاہدے کو روکا۔
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر بیان دیا ہے کہ مذاکراتی ٹیمیں اسلام آباد معاہدے سے صرف چند انچ کے فاصلے پر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 47 سال میں پہلی بار ہونے والی اعلیٰ سطح کی بات چیت میں ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کیے۔ عراقچی نے وضاحت کی کہ جب وہ معاہدے کے قریب تھے تو ان کا سامنا زیادہ سے زیادہ مطالبات اور مسلسل بدلتے اہداف سے ہوا، جس کی وجہ سے معاہدہ ہونے میں رکاوٹیں آئیں۔



