پاکستان

رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی کی تصدیق

پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے خوشحال خان سے اپنی شادی کی بالواسطہ تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے حوالے سے برہمی کا اظہار کیا ہے. انہوں نے میڈیا کی جانب سے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا.

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ رمشا خان نے حال ہی میں خوشحال خان سے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی ہے. انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نکاح کی تصاویر کو وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا. اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی کہ ان کی اجازت کے بغیر تصاویر کا منظر عام پر آنا غیر اخلاقی اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے. رمشا خان نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی ذاتی تصاویر بغیر رضا مندی کے شیئر کی گئیں, جو کہ ان کے لیے ایک مشکل صورتحال پیدا کر گئیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button