السعودیہ کی مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس

سعودی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ نے اپنے مسافروں کے لیے دوران پرواز مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں پہلی بار کیا جا رہا ہے.
جدہ: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ نے اپنے مسافروں کے لیے دوران پرواز مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کا اعلان کیا ہے. سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ سہولت سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذیلی ادارے نیو سپیس گروپ کے ساتھ شراکت داری میں شروع کی جائے گی. اس تعاون کے تحت السعودیہ کے طیارے جدید کنیکٹیویٹی سلوشنز سے لیس کیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو مفت تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی. یہ اقدام السعودیہ کو مشرق وسطیٰ کی پہلی ایئرلائن بنا دے گا جو اپنی تمام پروازوں میں یہ سہولت فراہم کرے گی. یہ شراکت داری السعودیہ کی مہمان نوازی اور جدید خدمات کی فراہمی کی عکاسی کرتی ہے.




