پاکستان
عمرہ ویزا ہولڈرز کے لیے سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عمرہ ویزا ہولڈرز کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران عمرہ پرمٹس معطل رہیں گے۔
ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے عمرہ ویزا ہولڈرز کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ عمرہ پرمٹس 18 اپریل سے 31 مئی تک معطل رہیں گے تاکہ حج سیزن 1447ھ کے دوران پُرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزارت نے 13 اپریل سے مکہ مکرمہ کی حدود میں داخلے کے لیے پرمٹ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اب صرف ان افراد کو مکہ مکرمہ جانے کی اجازت ہوگی جن کے پاس ‘حج پرمٹ’ یا یہاں کا ‘رہائشی اجازت نامہ’ (اقامہ) موجود ہے۔



