پاکستان
متحدہ عرب امارات کا قرض رول اوور کرنے سے انکار

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے قرض رول اوور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس صورتحال کے بعد حکومت مختلف مالی آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ایک گفتگو کے دوران اطلاع دی کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے قرض رول اوور کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اس کی وجہ سے ملک کو 3 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ فیصلے کے بعد حکومت دیگر متبادل مالی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔



