پاکستان
پاکستان میں نئے لوڈشیڈنگ شیڈول کا اعلان

پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شام 5 سے رات 1 بجے تک سوا دو گھنٹے بجلی بند رہے گی۔ اس کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پاور ڈویژن کے ترجمان نے نئے لوڈشیڈنگ شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شام 5 سے رات 1 بجے تک سوا دو گھنٹے بجلی کی بندش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بھی ایک روپیہ سے زیادہ کا اضافہ ممکن ہے۔ تاہم، جولائی سے فروری تک صارفین کو 46 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ پاکستانی حکومت نے اس دوران عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بجلی کی قیمت میں 71 پیسے کی کمی کرنے کی کوشش کی ہے۔




