پاکستان

پی ایس ایل معاہدے کی خلاف ورزی: موزاربانی پر پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلیسنگ موزاربانی کو پی ایس ایل کے آئندہ دو ایڈیشنز سے باہر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی پر معاہدے کی خلاف ورزی کے سبب سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پی ایس ایل کے آئندہ دو ایڈیشنز سے باہر کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موزاربانی کو فوری طور پر پی ایس ایل کے آئندہ دو ایڈیشنز میں شرکت کے لئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ واضح شرائط پر رضامندی کے باوجود موزاربانی نے دیگر مصروفیات کو ترجیح دی، جو لیگ کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کے خلاف ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button