پاکستان

کراچی میں امتحانات میں نقل کا اسکینڈل

کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران ایک استاد نے طلبا اور والدین سے فی پرچہ 5 ہزار روپے وصول کیے۔ متعلقہ اسکول کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

کراچی: میٹرک امتحانات کے دوران ایک شرمناک اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں ایک ٹیچر نے طلبا اور والدین سے فی پرچہ 5 ہزار روپے وصول کیے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب امتحانی مرکز میں نقل کا انکشاف ہوا۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے فوری طور پر اس اسکول کو بلیک لسٹ کردیا ہے اور محکمہ تعلیم بن قاسم ٹاؤن کے افسر محمد قاسم کی مدعیت میں بدعنوان استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری کے استاد کی کارروائی انتہائی غیر اخلاقی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button