پاکستان
ایران نے زہرا غنبری کے اثاثے بحال کر دیے

ایران کی عدلیہ نے فٹبال کپتان زہرا غنبری کے منجمند اثاثے بحال کر دیے ہیں، جو کہ بے گناہی کا اعلان کرنے کے بعد ممکن ہوا۔
ایران کی عدلیہ نے ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا غنبری کے ضبط شدہ اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ زہرا غنبری کے رویے میں تبدیلی اور بے گناہی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق زہرا غنبری ان 6 کھلاڑیوں میں شامل تھیں جنہوں نے رواں سال مارچ میں آسٹریلیا میں ایشین کپ کے دوران پناہ لینے کی درخواست دی تھی، مگر بعد میں وہ اپنے فیصلے سے واپس ہو گئیں اور ایران واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، جنگ کے آغاز کے بعد بعض کھلاڑیوں کو ‘غدار’ قرار دے کر ان کے اثاثے منجمد کئے گئے تھے۔




