پاکستان

عامر اعوان قتل کیس میں پیش رفت

اسلام آباد میں تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے تمام 5 ملزمان کو 9 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اسلام آباد میں تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں اہم قانونی پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا پہلے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، تاہم اب مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ پراسیکیوشن نے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، جس پر عدالت نے فیصلے کے بعد تمام 5 ملزمان کو 9 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button