پاکستان
صدر مملکت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نوٹس

صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔ صدر زرداری نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم سے کم کرنا چاہیے۔ ایوانِ صدر سے جاری بیان میں انہوں نے توانائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری لائی جائے تاکہ گرمی کے موسم میں شہریوں کو ریلیف مل سکے۔




