پاکستان

کراچی میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانے والا ٹینکر اُلٹ گیا

کراچی سے 40 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانے والا ٹینکر نیند کی وجہ سے اُلٹ گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ موٹروے پولیس موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے۔

کراچی سے لالہ موسیٰ جا رہے 40 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانے والا آئل ٹینکر پیر محل کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ سڑک پر واقع ایک موڑ پر ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے ٹینکر میں موجود عملہ محفوظ رہا۔ موٹروے پولیس اور امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ٹینکر میں موجود پیٹرول کو محفوظ کیا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button