یو اے ای اور اردن کا اہم ریلوے معاہدہ

متحدہ عرب امارات اور اردن کے درمیان 2.3 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت 360 کلومیٹر طویل ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔
ابوظبی (16 اپریل 2026): متحدہ عرب امارات اور اردن کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک مشترکہ ریلوے کمپنی قائم کریں گے۔ دستخط کی تقریب میں یو اے ای کے شیخ منصور بن زاید النہیان اور اردن کے وزیر اعظم ڈاکٹر جعفر حسن نے شرکت کی، جبکہ باضابطہ دستخط یو اے ای کے سہیل بن محمد المزروعی اور اردن کے ڈاکٹر نضال القطامین نے کیے۔ معاہدے کے تحت 360 کلومیٹر طویل ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی، جو اردن کے معدنی وسائل سے بھرپور علاقوں الشیدیہ اور غور الصافی کو بندرگاہ عقبہ سے منسلک کرے گی۔ اس منصوبے کے ذریعے سالانہ 16 ملین ٹن فاسفیٹ اور پوٹاش کی ترسیل ممکن بنائی جائے گی۔ یہ ایک بڑا انفراسٹرکچر منصوبہ ہے، جس سے دونوں ممالک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔




