پاکستان

سرکاری اداروں کے 1000 ارب روپے کی خبر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری ادارے قومی خزانے کے 1000 ارب روپے اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں رکھ کر منافع کما رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں کے 1000 ارب روپے سنگل ٹریژری اکاؤنٹ میں ہونے کے بجائے ان کے اپنے نجی اکاؤنٹس میں پڑے ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں وزارت خزانہ اور کمیٹی کے ارکان نے یہ معاملہ قومی خزانے کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیا۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے بھی اس مسئلے کی نشاندہی کی اور اس ایوان میں موجود ارکان کو آگاہ کیا کہ یہ رقم نہ صرف قومی خزانے کو متاثر کر رہی ہے، بلکہ قومی معیشت پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button