پاکستان
ٹرمپ کا ایران کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے اعلان کے باوجود ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایران کا شکریہ ادا کیا۔
واشنگٹن (17 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے اعلان کے باوجود ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ایران کی جانب سے آبی گزر گاہ کھولنے کے اعلان کے فوراً بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہے اور بلاتعطل آمد و رفت کے لیے تیار ہے۔ امریکی صدر نے آخر میں لکھا: ‘ایران کا شکریہ!’۔




