پاکستان
خوشحال خان اور رمشا خان کی شادی کی تصاویر

اداکار خوشحال خان نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے رمشا خان کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں رمشا کا چہرہ نمایاں نہیں ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں ہیں، جن میں رمشا کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔ خوشحال نے اپنے پیغام میں کہا ہے، ‘بسم اللہ، پورے دل کے ساتھ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں۔’ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس نئے مرحلے میں قدم رکھنے پر شکر گزار ہیں اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے ان کا ساتھ دیا۔




