پاکستان

پنجاب چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 کی منظوری

پنجاب کی قائمہ کمیٹی نے چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

لاہور: پنجاب میں ‘چائلڈ میرج آرڈیننس 2026’ منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت نکاح کے وقت دولہا اور دلہن دونوں کی عمر 18 سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا، جو چیئرمین پیرا اشرف رسول کی صدارت میں منعقد ہوا۔ نئے آرڈیننس میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پہلے ہی اس آرڈیننس کی توثیق کی تھی، جس کے تحت سخت ترین سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button