پاکستان

نارتھ کراچی میں خاتون سے ڈکیتی

نارتھ کراچی میں ایک خاتون سے ڈکیتی کی واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ متاثرہ خاتون اس واقعے کے بعد زار و قطار رونے لگی۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی تھری میں ایک خاتون سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو خاتون کا تعاقب کرتا ہے اور موقع ملتے ہی اسلحہ دکھا کر اس سے ہینڈ بیگ چھین لیتا ہے۔ ملزم جلدی سے موقع سے فرار ہو جاتا ہے، جس کے بعد خاتون زار و قطار رونے لگتی ہیں۔ عینی شاہد نے متاثرہ خاتون کو تسلی دی اور کہا کہ کیمرہ لگا ہے، ملزم پکڑا جائے گا۔ ڈاکو نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہیلمنٹ کا استعمال کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button